ایران کے جوہری پروگرام پر پاکستان کی خبردار کن پالیسی سامنے آ گئی

اسلام آباد: ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے بریفنگ دی۔

سفیر عثمان جدون نے اجلاس میں واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا حل صرف اور صرف مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فریقین کو جلدبازی سے گریز کرنا چاہیے اور تصادم سے بچنا لازم ہے۔

عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی حمایت نہیں کرتا اور سفارت کاری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے مزید وقت دینا ضروری ہے۔

موجودہ صورتحال پہلے ہی اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزیوں اور یکطرفہ طاقت کے استعمال کی وجہ سے پیچیدہ ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ کے باہر حاضری میں حیران کن کمی، خیبرپختونخوا کارکنان کہاں ہیں؟

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تمام فریقین کو نقصان ہوگا، اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے صبر اور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے موقف نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا کہ خطے میں تصادم سے گریز اور سفارت کاری کو ترجیح دینا نہ صرف مفید بلکہ ضروری ہے۔

Scroll to Top