قومی کرکٹرز زمبابوے روانہ، تین ملکی سیریز کب شروع ہوگی؟ قومی ٹیم کا پہلا میچ کس ملک کیساتھ ہوگا؟ جانئے

قومی کرکٹرز زمبابوے روانہ، تین ملکی سیریز کب شروع ہوگی؟ قومی ٹیم کا پہلا میچ کس ملک کیساتھ ہوگا؟ جانئے

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز اور انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے زمبابوے روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم براستہ دبئی ہرارے پہنچے گی، جہاں وہ اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی انڈر 19 ٹیم کا الوداع کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

زمبابوے میں تین ملکی سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ اس سیریز میں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز اپنے کھیل کی مہارت دکھانے کے ساتھ ساتھ عالمی کرکٹ کے مقابلوں کے لیے تجربہ حاصل کریں گے۔

تین ملکی سیریز کے بعد انڈر 19 ورلڈکپ کا آغاز 15 جنوری سے زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا، جہاں دنیا بھر کی نوجوان ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق، یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی امیدیں ہیں اور ان کی کارکردگی شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی۔ قومی ٹیم کی روانگی اور تیاریوں کو کرکٹ حلقوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top