کمپیوٹر آپریٹرز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی آسامیوں پر تعینات

محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا نے کمپیوٹر آپریٹرز کو ضلعی سپورٹس آفیسر کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔

اس حوالے سے 19 دسمبر کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محکمہ سپورٹس میں مجموعی طور پر 11 افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں دو کمپیوٹر آپریٹرز کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے عہدوں پر تعینات کرنے کی تفصیل بھی شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹر آپریٹر اویس شاہ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی جبکہ کمپیوٹر آپریٹر محمد اکرم کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہستان تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنماؤں نے بڑا مطالبہ کردیا

محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے حال ہی میں چوکیدار کو سب انجینئر تعینات کرنے کے واقعے کے بعد محکمہ سپورٹس کا یہ نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر آپریٹرز کو اپنے موجودہ پے سکیل پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

تاہم اس اقدام پر سرکاری و عوامی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top