پشاور کے تھانہ شہید گلفت کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے سرکاری سکول کے استاد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول استاد گورنمنٹ سکول سٹی نمبر 1 میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما قتل
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔