وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 میں کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے اہم میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے حوالے سے سردار علی امین گنڈاپور نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ اور سب سے بڑا ٹاکرا سمجھا جانے والا میچ کل پاک بھارت ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مریم نواز کو بڑا چیلنج
وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا نے ایک تقریب میںشرکت کے موقع پر کہا کہ کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے، پوری قوم ایک ہی گیم کو دیکھ رہی ہے، اور اس میں بھی سب کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگی رہتی ہیں، لیکن پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوس ہو جاتی ہے، لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کرنی چاہیے، اور کامیابی کیلئے جان لڑانی چاہئے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ اَن فِٹ ہو گئے، مگر باقی پلیئرز تو ہیں جو کھیلنے کے لیے فِٹ ہیں، انہیں کامیابی کیلئے کوشش کرنی ہوگی، پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔