محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، اپر سوات، اپر دیر اور چترال میں برف باری اور بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اس طرح پشاور، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گوجرانولہ میں سوات کے دو نوجوانوں کے ساتھ واقعہ،وزیراعلی کا بڑا حکم جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے امکانات بھی ہیں۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خاص طور پر ایم-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ کے اطراف رات دیر اور صبح سویرے دھند پڑ سکتی ہے۔
حکام نے شہریوں، خاص طور پر بزرگوں اور بچوں، کو سرد موسم، دھند اور خراب فضائی معیار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔





