ارشد ندیم کی مہارت پر فیفا کے صدر بھی داد دینے پر مجبور

دبئی : پاکستان کے اولمپک اسٹار جیولین تھرور ارشد ندیم کی دبئی میں فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ہوئی، جس میں دنیائے کھیل کی نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کے تھرو کے بارے میں سوال کیا، جس پر ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کی حالیہ تھرو 92 میٹر تھی اور اب وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

جیانی ان فینٹینو نے ارشد ندیم کے کارناموں کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں نے یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔

ذرائع کے مطابق فیفا کے صدر ارشد ندیم کے کارناموں سے پوری طرح واقف تھے، اور جب انہوں نے ارشد ندیم کو بتایا کہ وہ ان کی کامیابیوں سے باخبر ہیں تو ارشد ندیم خوشگوار حیرت کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران ان کے شاندار کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، اسٹریٹ موومنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں، رانا ثناء

اس موقع پر دنیا بھر کے کھیلوں کے ممتاز شخصیات موجود تھیں، اور ارشد ندیم کی جیت اور محنت کو بھرپور سراہا گیا۔

ارشد ندیم نے اس موقع پر اپنے مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے 92 میٹر کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے محنت جاری رکھیں گے اور پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ ملاقات اور ایوارڈ ارشد ندیم کے بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کی شاندار نمائندگی کا ایک اور ثبوت ہے۔

Scroll to Top