آسٹریلیا: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں بتایا کہ غیر متوقع انجری کے باعث پی سی بی نے انہیں پاکستان واپس طلب کر لیا ہے، جہاں وہ ری ہیب (معالجہ و بحالی) کا عمل مکمل کریں گے۔
I’m massively thankful to the *Brisbane Heat* team and fans for showering me with immense love and support.💌
Due to an unexpected injury; I have been called back by the PCB and will have to take a rehab. Hopefully, I will be back in the fields soon. 🏏
Meanwhile, I will be… pic.twitter.com/jsSS2oYGP6
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) December 30, 2025
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد مکمل فٹ ہو کر دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آئیں گے۔
شاہین آفریدی نے اپنے پیغام میں برسبین ہیٹ کی ٹیم اور شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بگ بیش لیگ کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کے روز پاکستان واپس پہنچیں گے، جہاں ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی ری ہیب پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔
برسبین ہیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مسائل سڑکوں پر نہیں، مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں، طارق فضل چوہدری
گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹار فاسٹ بولر کی فٹنس کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ میں اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کی واپسی اور بحالی پر کرکٹ شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔





