ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمودخان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے معاملے پر اہم پیشرفت

اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2592 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

Scroll to Top