بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست منظرعام پر آگئی۔
نئے سال کے پہلے دن عمران خان سے 6 دوست ملنے اڈیالہ جیل پہنچیں گے،ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
فہرست میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ فہرست میں جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام شامل ہیں۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔





