پنجاب، جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

پنجاب، جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

پنجاب بھر کے جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44جیلوں میں قید ی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہونگے ، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کی تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیاجارہاہے ۔ جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹےاور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبر یریز بھی قائم کی گئیں ۔

Scroll to Top