اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں کارکن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہوگی کاربن لیوی عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24سے 28 فرور ی تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کریگا۔
آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ ، کلائمیٹ سپینڈنگ ، ٹیگنگ ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کارکن لیوی عائد کرنے الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہوگی
آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا ، آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائیگا جبکہ کل سے مذاکرات شروع ہونگے ۔