انتظامیہ نے موٹرویز کی بندش کی وجہ اور تفصیلات بتا دی

اسلام آباد: شدید دھند کے باعث ملک کی مختلف اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے درج ذیل مقامات پر موٹرویز بند ہیں:

ایم-1: پشاور ٹال پلازہ سے رشاکئی تک
ایم-2: کوٹ مومن سے بالکسر تک
ایم-4: شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک
ایم-5: روہڑی سے شیر شاہ تک
ایم-11: لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک

سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ لاہور-سیالکوٹ موٹروے (ایم-11)، فیصل آباد سے ملتان تک ایم-4، اور ملتان سے سکھر تک ایم-5 دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم-3 بھی دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور سفر کے دوران محفوظ اقدامات اختیار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ دھند میں دن کے وقت سفر کرنا محفوظ تصور کیا جاتا ہے، اور صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان سفر ترجیح دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے 5 بڑے لیڈرز کے درمیان اعتماد بڑھانے سے صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، رانا ثنا

سید عمران احمد نے ڈرائیور حضرات کے لیے ہدایات بھی جاری کیں:

فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں
غیر ضروری سفر سے گریز کریں
تیز رفتاری نہ کریں
آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں

انہوں نے کہا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شہری کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top