ہونڈا کی شاندار آفر، نئی سِوک خریدنے کا بہترین موقع

جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا (Honda) نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں صرف تعارفی نوعیت کی ہیں اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کا اطلاق معیاری شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان نئی بکنگز کھولنے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا، جس میں صارفین کے لیے مختلف ویریئنٹس کی نئی قیمتیں شامل ہیں۔

سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے ہے۔

ہونڈا کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ نئی سِوک لائن اپ میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کیا جا سکے، تاہم فیچرز کی مکمل تفصیل ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

کمپنی نے سِوک کی بکنگز کے لیے بھی نئی رقمیں مقرر کی ہیں:

سِوک کے لیے 13 لاکھ روپے
سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے
سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کی قیادت نے پاکستان کا وقار بلند کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی رائے

ہونڈا کے ترجمان نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد بکنگ کروا کر اس محدود مدت کی تعارفی قیمت سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ کمپنی نے اس آفر کی حتمی مدت کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق محدود مدت کی تعارفی قیمتیں صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور نئی سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج مارکیٹ میں اچھا ردعمل حاصل کر سکتی ہے۔

Scroll to Top