2026 کا پہلا اور آخری سپر مون کب نظر آئے گا؟

نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نظر آئے گا جب جنوری کی تیسری تاریخ کو پورا چاند طلوع ہوگا اور معمول سے کہیں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ حالیہ مہینوں میں دکھائی دینے والے سپر مونز کی آخری کڑی ہوگا جس کا سلسلہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن محسوس ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنوری کے اس سپر مون کا عروج ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا تاہم اس سے ایک رات قبل بھی آسمان پر یہ ایک بڑے اور چمکدار دائرے کی شکل میں نمایاں نظر آئے گا۔

فلکیاتی روایات کے مطابق جنوری کے پورے چاند کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے، جن میں وولف مون، کولڈ مون اور ہارڈ مون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ کب ہوگا؟ یواے ای کی فلکیاتی انجمن نے ممکنہ تاریخ بتا دی

اگرچہ یہ نام قدیم روایات سے منسوب ہیں لیکن ماہرین کے مطابق ان میں سے بیشتر نام حالیہ برسوں میں زیادہ معروف وئے ہیں۔

Scroll to Top