پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 77 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 828 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 184 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جب کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 132 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر نئی بلندیوں کو چھو لیا
کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں تیزی کے دوران اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جن میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کا شعبہ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل رہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم اس کے بعد مارکیٹ نے تیزی سے بحالی کرتے ہوئے نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔





