پشاور اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے چند بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری بھی متوقع ہے ۔
صوبے کے میدانی علاقوں جیسے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔
اپر دیر میں 28 ملی میٹر، کاکول اور میرکنی میں 25-25 ملی میٹر، تیمره گرہ میں 21 ملی میٹر اور بالا کوٹ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
چراٹ اور پاراچنار میں 16-16 ملی میٹر، پشاور میں 15، لنڈ کوتل میں 14 اور مردان میں 12 ملی میٹر بارش نوٹ کی گئی۔
چترال میں 10، مالم جبہ اور پٹن میں 8-8، کالام میں 6، سید شریف میں 5 اور بنوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسی دوران مالم جبہ میں 14 انچ اور کالام میں 4 انچ برف پڑی۔
شہر پشاور کا آج کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم اور دھند کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔





