وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت کا فیصلہ! مسلسل غیر حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف مسلسل عدم حاضری پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد کی عدالت میں چلنے والے کیس کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

سماعت کے دوران سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ مسلسل عدم حاضری عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، اور قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے درج کیا ہے، اور اس میں حکومت و ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ساکھ متاثر کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ صوبائی حکومت اور وفاقی اداروں کے تعلقات میں تناؤ پیدا کر سکتا ہے، اور آئندہ سماعت میں قانونی کارروائی کے ممکنہ نتائج پر نظر رکھی جائے گی۔

Scroll to Top