پی ٹی آئی کو صوبے میں حکومت کرنے نہیں دیا جا رہا،اسدقیصر

پی ٹی آئی کو صوبے میں حکومت کرنے نہیں دیا جا رہا،اسدقیصر

سابق سپیکر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ ملک میں “ڈنڈے کی حکومت” ہے اور وہ ظلم، جبر اور ڈنڈے کے نظام کو تسلیم نہیں کرتے۔

صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو صوبے میں حکومت کرنے نہیں دیا جا رہا اور ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کر سکتے۔

سابق سپیکر نے عمران خان کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے انہیں قانونی اور مینیول کے مطابق ملاقات کا حق ملنا چاہیے، یہ ظلم صرف عمران خان کے ساتھ نہیں بلکہ پوری قوم کے ساتھ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی مائننگ اسکینڈل،گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا، لوگوں نے ووٹ ایک کو دیا لیکن جیت دوسروں کو حاصل ہوئی، اور فیصلہ ووٹ دینے والوں کے بجائے گننے والوں نے کیا۔ 70 ہزار ووٹ کی لیڈ رکھنے والے امیدوار کو ہرا کر جیت کسی اور کو دی گئی ،کراچی سے ایم کیو ایم کو سیٹ دلوائی گئی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کے حق کو پامال کیا اورہری پور میں ہمارے جیتے ہوئے کینڈیٹ کو ہرایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم جائیں تو کہا ں جائیں،الیکشن کمیشن اور عدالت پوری طرح مفلوج کر دی گئی ہے،کیا علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔

 

Scroll to Top