آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

خیبرپختونخوا کاموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

آج رات پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب،بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں نئی موٹر ویز ، وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس اہم فیصلے

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے مطابق پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند کا امکان ہے جبکہ رات میں کالام، سوات، دیر، کوہستان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top