نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے یوئے شیاؤ یونگ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے جو کل اتوار کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  برزل پاس سے برف ہٹانے کا آپریشن، برفانی تودہ گرنے سےکیپٹن اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید

نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے پچھترویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔ دونوں ممالک اس موقع پر سال بھر مختلف یادگاری اور مشترکہ سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

Scroll to Top