ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے لیے انتہائی مؤثر اور منظم منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے امریکی دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے مقام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور مطالبہ کیا کہ دونوں کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کیے جائیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کی رہائش گاہ کے بیڈ روم سے گرفتار کیا۔

Scroll to Top