شمالی وزیرستان میں صبح 5 سے شام 7 بجے تک دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

شمالی وزیرستان میں صبح 5 سے شام 7 بجے تک دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

شمالی وزیرستان میں سخت سکیورٹی اقدامات، دفعہ 144 نافذ ،فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے پابندیاں عائد

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ پابندی صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک لاگو رہے گی اور اس دوران تمام داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے۔

شمالی وزیرستان کے حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کو آسان بنانے کے لیے نافذ کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور سیکیورٹی فورسز کے کام میں مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

حکام نے علاقے میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو بھی اس پابندی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، اور ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو خصوصی طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کے دوران اپنی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھیں۔

شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے اور علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔

Scroll to Top