کرکٹ کا جنون لوٹ آیا! سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز، پہلا میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

کرکٹ کا جنون لوٹ آیا! سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز، پہلا میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور وسیم جونیئر سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی روانہ، 7 جنوری سے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی روانگی آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہیم اشرف، سلمان مرزا اور وسیم جونیئر آج سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے، جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل لاہور سے کولمبو پہنچیں گے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ غیر ملکی اسپورٹس اسٹاف براہِ راست سری لنکا روانہ ہو گا۔ اس کے علاوہ بگ بیش لیگ کھیلنے والے شاداب خان بھی آسٹریلیا سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ 7 جنوری کو، دوسرا میچ 9 جنوری اور تیسرا اور آخری میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز آغاز ثابت ہوگی، کیونکہ ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی بین الاقوامی اور فرنچائز لیگز کھیلنے کے بعد ٹیم کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

یہ ٹی 20 سیریز پاکستان کے لیے نئی امیدیں اور شائقین کے لیے سنسنی خیز لمحات لے کر آئے گی، خاص طور پر وہ کھلاڑی جو بین الاقوامی لیگز میں بہترین فارم میں ہیں۔

Scroll to Top