بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیزکرنے پر بنگلادیش کرکے بورڈ نے ٹی 20ورلڈ کیلئے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطا بق کرکٹ شائقین کے لیے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے کیونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے اپنی قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کیا گیا۔
بی سی بی کے ذرائع کے مطابق، بورڈ نے اس فیصلے سے حکومت کو باخبر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی ہدایات کے بعد بی سی بی آئی سی سی کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کرے گا اور اپنی ٹیم کے میچز کو بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کرے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے شیڈول کے مطابق، ان کی ٹیم کو بھارت میں کولکتہ میں 3 میچز اور ممبئی میں ایک میچ کھیلنا تھا۔ لیکن بورڈ کے اس فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر یہ میچز سری لنکا میں منتقل ہو سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی اور سیاسی وجوہات کے پیش نظر لیا گیا ہے، اور بورڈ حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے تاکہ تمام معاملات آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طے کیے جائیں۔
اس اقدام سے نہ صرف ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں بلکہ شائقین اور کرکٹ حلقوں میں بھی سنسنی پیدا ہو گئی ہے۔
بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑی، خاص طور پر مستفیض الرحمان، کے بھارت نہ جانے کے امکانات کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور شائقین کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے کہ کیا بورڈ واقعی اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کرے گا یا نہیں۔بی سی بی کا حتمی اعلان حکومت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔





