ضلع کرک میں پرانی دشمنی نے ایک پورے کو خاندان اجاڑ دیا ، مخالفین نے فائرنگ کرکے چار افراد قتل کر دیے۔
کرک کے غنڈی میر خانخیل کے علاقہ جنگڑ خیل میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جابحق ہونے والے افراد کی شناخت سہیل، واحد اللہ، کاشف اور گوہر کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی سمیت جابحق افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان، شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، دلہا کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
جاں بحق افراد میں ایک مہمان بھی شامل تھا جو پشاور سے آیا ہوا تھا، پولیس نے معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے موقع پر کارروائی جاری رکھی ہے اور دونوں فریقین کی موجودہ صورتحال معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





