وزیراعظم 18 جنوری سے کس ملک کا دورہ کرینگے اور کتنے دن قیام کرینگے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

وزیراعظم 18 جنوری سے کس ملک کا دورہ کرینگے اور کتنے دن قیام کرینگے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

وزیراعظم شہبازشریف 18 جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے، عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف 18 جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے 56 ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا یہ اجلاس 19 سے 23 جنوری تک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے عالمی رہنما، کاروباری شخصیات اور ماہرین اقتصادیات شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں شرکت کے علاوہ اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے مواقع پر بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی، ملک کی عالمی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام اور عالمی سطح پر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات زیرِ بحث آئیں گے۔

یہ دورہ پاکستان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ عالمی اقتصادی فورم میں اپنی پوزیشن مضبوط کرے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرے۔

Scroll to Top