حکومت پنجاب کا بڑا قدم: وزیراعلیٰ کا مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،

جس کے تحت پانچ ٹرانسپلانٹ آپریشنز مفت کیے جائیں گے۔ پروگرام میں شامل علاج میں جگر اور گردوں کی پیوند کاری، بون میرو، اور کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن شامل ہے۔

اس پروگرام کے تحت، پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ مریضوں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ٹرانسپلانٹیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ اقدام ریاست کی ذمہ داری کا حصہ ہے، اور حکومت ہر شہری کی فلاح کے لیے اپنے فرض کو نبھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز چاہتی ہیں عمران خان انہیں خط لکھیں ، یہ انکی حسرت ہی رہیگی ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹیشن ایک مہنگا اور پیچیدہ عمل ہے، لیکن اب اس کا بوجھ حکومت اٹھائے گی تاکہ عوام کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ جگر اور گردوں کی پیوند کاری کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، اور کورنیا کی پیوند کاری سے بصارت سے محروم افراد کو دوبارہ دیکھنے کی سہولت ملے گی۔

یہ پروگرام لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا، اور ریاست کی جانب سے صحت کے شعبے میں ایک اور اہم قدم ثابت ہوگا۔

Scroll to Top