پاکستان انڈر 19 نےفائنل میں زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان زمبابوے کو فائنل میں 9 وکٹوں سے ہرا کر انڈر 19 ٹرائی سیریز اپنے نام کر لی۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے مقرر کردہ 159 رنز کا ہدف صرف 33 اوورز میں حاصل کر لیا۔ شاندار فارم میں موجود بیٹر سمیر منہاس نے میچ وننگ سنچری اسکور کرتے ہوئے 114 رنز بنائے، جبکہ محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کا انجری سے متعلق اہم پیغام سامنے آ گیا

کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں ٹرائی سیریز جیتنے پر ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور شاندار بیٹنگ پر سمیر منہاس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کپتان فرحان یوسف، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی قابلِ فخر ہے اور انہوں نے ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کامیاب سفر جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی۔

Scroll to Top