پاکستان میں یونائیٹڈ برانڈ نے نئی 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروا دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
یہ موٹر سائیکل اپنی مضبوط انجن ٹیکنالوجی اور جدید فیچرز کے ساتھ شہری اور دیہی صارفین کے لیے روزمرہ کے استعمال کے لیے موزوں ہے۔
موٹر سائیکل 4-اسٹروک SOHC سنگل سلنڈر انجن سے لیس ہے جو ایئر کولڈ ہے، اور 149 سی سی کی ڈسپلیسمنٹ فراہم کرتا ہے۔ انجن کا کمپریشن ریٹ 9.1:1 ہے، جو بہتر فیول ایفیشنسی اور ہموار رائیڈ یقینی بناتا ہے۔
یونائیٹڈ 150 موٹر سائیکل میں 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن نصب ہے اور اسٹارٹنگ کے لیے دونوں آپشنز دستیاب ہیں کک اسٹارٹ اور سیلف اسٹارٹ۔ فیول ٹینک کی گنجائش 13 لیٹر ہے، جو طویل سفر کے دوران کم ایندھن کے استعمال کو ممکن بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہونڈا پرائیڈر موٹر سائیکل ،2026ماڈل کی قیمت سامنے آگئی
موٹر سائیکل کے ڈائمینشنز لمبائی 1900 ملی میٹر، چوڑائی 710 ملی میٹر اور اونچائی 1040 ملی میٹر ہیں، جبکہ فرنٹ ٹائر 80/100-18MC (47P) اور ریئر ٹائر 90/90-18MC (51P) ہے۔
فرنٹ بریک ڈسک بریک اور ریئر بریک ڈرم میکینیکل ہے، جو محفوظ رائیڈ کے لیے بہترین ہے۔ بیٹری 12 وولٹ اور انجن آئل کی گنجائش 1.25 لیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہونڈا سی جی 125 ، 2026 ماڈل کی قیمت سامنے آگئی
یونائیٹڈ کی یہ موٹر سائیکل مضبوط فریم، آرام دہ سیٹ اور قابلِ اعتماد انجن کے ساتھ صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اس میں موجود جدید اسٹارٹنگ سسٹم، ہموار ٹرانسمیشن اور مناسب فیول ٹینک کی گنجائش اسے روزانہ کے استعمال اور درمیانے فاصلے کے سفر کے لیے مثالی بناتی ہے۔
یہ موٹر سائیکل خاص طور پر ان افراد کے لیے موزوں ہے جو اقتصادی، پائیدار اور سہل استعمال والی موٹر سائیکل چاہتے ہیں۔
پاکستان میں 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کا موازنہ
پاکستان میں 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مسلسل صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ مختلف مقامی اور جاپانی برانڈز اپنے ماڈلز مختلف قیمتوں اور فیچرز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔
ہونڈا نے اپنا نیا CG 150 ماڈل تقریباً 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے میں متعارف کرایا ہے، جو جدید فیچرز اور بہتر ڈیزائن کے باعث 150 سی سی کیٹیگری میں سب سے مہنگا ماڈل شمار ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سوزوکی کا GS 150 ماڈل تقریباً 3 لاکھ 99 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے، جو ایک روایتی اور آزمودہ 150 سی سی موٹر سائیکل کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مقامی برانڈ روڈ پرنس نے بھی 150 سی سی کیٹیگری میں اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔ Road Prince 150 Wego کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ Road Prince 150 Robinson کی قیمت لگ بھگ 4 لاکھ 19 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔
یونائیٹڈ کمپنی کی US 150 موٹر سائیکل کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 25ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جو پاکستان کی مارکیٹ میں دیگر تمام کمپنیوں کی 150 سی سی موٹر سائیکل سے کم ہے۔
اس کے علاوہ یورپی اسٹائل کی حامل Derbi STX/ETX 150 موٹر سائیکل بھی مارکیٹ میں موجود ہے، جس کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 92 ہزار روپے یا اس سے زائد بتائی جاتی ہے۔





