کاشف الدین سید
صوبائی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے ایک ہفتہ بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق طلبہ اور خصوصی افراد کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ60 سال سے زیادہ عمر کےمسافروں کے لیے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کوبرقرار رکھا گیا ہے۔
محمکہ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 177 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پشاور سے بہنوں کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس 530 روپے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت جمہوری روایات، آئینی اقدار اور باہمی احترام پر یقین رکھتی ہے،ہمایون خان
اس طرح پشاور سے ڈی آئی خان کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس 870 روپے مقرر ہے۔ پشاور سے ہری پور کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس 424 روپے ہوگا۔ پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور سے مردان کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 158 روپے ہوگا۔ پشاور سے سوات کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 468 روپے ہوگا، پشاور سے چترال کا کرایہ 993روپے مقرر کیا گیا۔؎





