پی ٹی آئی کو چاہیے کہ دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی سے اپنے اتحاد کا اعلان کردے،سینئرصحافی عمر چیمہ

سینئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی سے اپنے اتحاد کا اعلان کردے۔

نجی ٹی وی جیوکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک پروگرام میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان ٹی ٹی پی کیخلاف کچھ بول نہیں سکا، ایسا لگتا ہے تحریک انصاف اور ٹی ٹی پی کا آپس میں کوئی معاہدہ ہے۔ جسے وہ عیاں نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اب سب کو معلوم ہوچکا ہے کہ یہ دونوں اتحادی ہیں۔

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی بھی دہشتگردوں کے دفاتر کھولنے کا کہتا تھا۔ اب تحریک انصاف اپنے صوبے میں دفاتر کھول کر دے دے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پاس خود بھی دہشتگردی ختم کرنے کا کوئی پلان نہیں، اگر ان کے پاس خود بھی پلان نہیں ہے تو پھر ان سے سوال ہونا چاہئے کہ وہ کس بنیاد پر آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے ہمیشہ مذاکرات سے فائدہ ہی اٹھایا ہے۔

Scroll to Top