بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اصل ایجنڈا صرف بانی کو اقتدار میں لانا ہے، جبکہ وہ دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور بھارت کی پراکسی کا دفاع کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ ملک و قوم کی ضرورت ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کا ایجنڈا امن و امان قائم کرنا نہیں بلکہ انتشار پیدا کرنا ہے۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ پاکستان نے بڑے عرصے کے بعد بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور عالمی سطح پر اعتماد بحال ہوا ہے، لیکن اس دوران بانی پی ٹی آئی انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کو پاکستان کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی دہشت گردوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے تو براہِ راست بھارت سے کریں کیونکہ بھارت شکست کے بعد اپنے نقصان کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویمنز یونیورسٹی پشاور کانووکیشن: سہیل آفریدی وی سی کے خطاب پر برہم

ن لیگ رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر شہباز شریف کی حکومت میں 40 ہزار طالبان جیلوں سے واپس آئے تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے، کیونکہ اس فیصلے میں بانی پی ٹی آئی، جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید شامل تھے۔

میاں جاوید لطیف نے زور دیا کہ اگر فیض حمید کو سزا دی گئی ہے تو باقی ملوث افراد کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

Scroll to Top