پی ایس ایل کی نئی ٹیم کیلئے حیران کن بولیاں سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے جہاں مختلف پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

نیلامی کے ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے لیے175کروڑ روپے کی بولی موصول ہوئی جس نے عمل کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

تقریب کے آغاز پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو بھی ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی نیلامی کے عمل سے دست بردار ہونے کے بعد اب مجموعی طور پر 9 گروپس اس دوڑ میں شامل ہیں۔

نیلامی میں کامیاب ہونے والی دو پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے اپنی اپنی ٹیموں کے نام منتخب کرنے کی مجاز ہوں گی۔

Scroll to Top