محمد اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ 18 کے دو پی ایم ایس افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ محمد نعمان خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خاندانوں کےلئے اہم اعلان
اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت صاحبزادہ سلیم کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا لگایا گیاہے۔





