چھ سال بعد دوبارہ لندن کی پروازیں، پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے لندن کے لیے براہ راست فضائی آپریشن چھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی اور یہ پی کے 757 پر کی جائے گی۔

لندن کی تمام پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور سے لندن کی پروازوں کے دوبارہ آغاز کو پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور ترجمان کے مطابق لندن کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد سات ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی ڈائیلاگ میں رکاوٹ کون؟ بلال اظہر کیانی نے واضح کر دیا

پی آئی اے اس سے قبل اسلام آباد سے بھی لندن کیلئے پروازیں کر رہا ہے، اور 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

Scroll to Top