وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمد سہیل آفریدی کو حیدرآباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کی اجازت دینے سے بار ایسوسی ایشن نے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار نے بار سے خطاب کی اجازت نہ دینے کا لیٹر جاری کردیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے 11 ممبران نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کی اور صرف ایک ممبر نے حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹریاسمین راشد کا 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع
صدر بار ایسوسی ایشن کےمطابق حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری نے ذاتی بناء پر وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے کا لیٹر جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کل حیدرآباد پہنچیں گے جہاں مختلف تقریبات میں شرکت اور ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔





