محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں جنوب مغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈو جام، موہنجوداڑو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں کشمیر کے چند علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔





