تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے۔
لاہور بار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ میں وکلاء سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ کل جلوس بہت بڑا تھا لیکن ایک بھی اسپیکر اور مائیک نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، ہم یہاں عہدوں کے لیےنہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک ہوتا ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہنے کا کہا گیا ہے اور ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگرکوئی غلطی ماننے کے لئے تیار ہوگا تو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے جا سکتے ہیں۔





