​شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

​شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

شاکر خان

شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر ہفتہ کو کرفیو نافذ ہوگی۔

ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث انتظامیہ نے عوام کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
10 جنوری 2026 بروز ہفتہ وقت صبح 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہفتہ کے روز سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر عام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران اپنی تمام روزمرہ کی سرگرمیاں معطل رکھیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، محمودخان اچکزئی

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر پہلے سے عائد پابندی برقرار رہے گی۔

شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Scroll to Top