پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ

پاکستان نیوی نے ایک اہم دفاعی کامیابی حاصل کرتے ہوئے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تجربے کے دوران ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میزائل تجربہ پاک بحریہ کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہے اور ملکی دفاع میں اہم اضافہ کرے گا۔ اس تجربے کا معائنہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بھی کیا اور تجربے کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی خودکفالت اور جدید بحری ٹیکنالوجی میں مہارت کی عکاسی کرتا ہے، اور ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔

پاک نیوی کے اس کامیاب تجربے کے بعد دفاعی حلقوں میں اطمینان کی فضا پائی جا رہی ہے اور اسے ملکی دفاع کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top