باجوڑ: تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید اہلکار کی شناخت سیپور سکنہ مینہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوراً علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے خوارو کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رشید سکنہ کٹکوٹ شہید ہو گئے تھے۔

Scroll to Top