راز کھلا! تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فارنزک رپورٹ پر تہلکہ خیز موقف پیش کر دیا

راز کھلا! تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فارنزک رپورٹ پر تہلکہ خیز موقف پیش کر دیا

اڑھائی سال بعد میڈیا ٹرائل،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فارنزک رپورٹ پر اہم موقف پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فارنزک رپورٹ کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اڑھائی سال بعد غیر مصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، جبکہ اصل مقدمہ ٹرائل کے بعد خارج ہو چکا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میرا نام نہ تو ایف آئی آر نمبر 221 میں شامل ہے اور نہ ہی کسی ضمنی چالان میں، مرکزی کیس میں ہمیں مکمل طور پر بری کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ استغاثہ کا مؤقف عدالت میں مکمل طور پر ناکام ہوا اور ہر دلیل ریزہ ریزہ کر دی گئی۔

تیمور جھگڑا نے وضاحت دی کہ وائرل اسکرین شارٹس اور ویڈیوز کا ریڈیو پاکستان واقعے سے کوئی تعلق نہیں، اور ان میں سے ایک ویڈیو پشاور کی بھی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے زور دیا کہ ایسے غیر مصدقہ مواد کی بنیاد پر سیاسی اور میڈیا ٹرائل عوامی رائے کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، اور اس طرح کے اقدامات شفاف عدالتی عمل اور حقائق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تیمور سلیم جھگڑا کا یہ موقف میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں اور غیر مصدقہ ویڈیوز کے تناظر میں اہم ہے، کیونکہ یہ عوامی سطح پر حقائق اور افواہوں کے فرق کو واضح کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Scroll to Top