آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سے متعلق نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کی توقع ہے، جبکہ پوٹھوہار ریجن اور کشمیر میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی محسوس کی گئی۔ اس دوران تربت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں بھی کئی مقامات پر درمیانی سے شدید دھند رہی۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن لیڈر کے معاملے پروفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 14، سکردو میں منفی 13، استور اور گوپس میں منفی 10، ہنزہ اور گلگت میں منفی 8، قلات اور بگروٹ میں منفی 6 جبکہ دیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، کوئٹہ میں منفی 3، مری میں منفی 1، لاہور میں 3، کراچی میں 9، پشاور میں 1 اور مظفرآباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

Scroll to Top