سوات: خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار

شہزاد نوید

سوات میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈی ایس بی میں تعینات کانسٹیبل ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی شکایت موصول ہونے کے بعد تھانہ بنڑ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا کہ پولیس میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا خواتین کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں پر این ڈی ایم اے کا ردعمل سامنے آ گیا

انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اور کسی بھی اہلکار کو کسی کی دہلیز پامال کرنے یا خواتین کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں۔

سوات پولیس کے ترجمان نے بھی کہا کہ عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے اور پولیس کی صفوں میں بدعنوان عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Scroll to Top