خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

پشاور:خیبرپختونخوا نے 3 افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے۔

اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے پی ایم ایس محمد فاروق کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا لگایا گیاہے ۔

اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر اربن ایریاڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں محمد یعقوب برکی کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی بنوں کو ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں کااضافی چارج دیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبہ بندی و ترقی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں تعینات گریڈ18 کے پی ایم ایس سعید احمد خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے

Scroll to Top