پشاور،شاہ زیب راہزنی کیس میں نیا موڑ،زیر حراست ملزمان نشانہ بن گئے

کامران علی شاہ
پشاور کے علاقے شہید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے زیرِ حراست دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اور تفتیشی ٹیم راہزنی کے مقدمے میں ملوث ملزمان سعید اللہ عرف ڈائناسور اور شاہ زیب عرف گوپھی کو موقع کی نشاندہی کے لیے لے لیکر جارہی  تھی کہ شہید آباد قبرستان کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہےتاہم پولیس کے زیر حراست ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ ہلاک شدہ ملزمان نے دو جنوری کو راہزنی کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے تاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کے حوالے کیا جا سکے۔

Scroll to Top