سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر دہلاک

سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اورفائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ویژن ’عزم استحکام‘ کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top