سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال آویشاء پرپٹے گاؤں میں جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ایک زخمی کو مٹہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ دو زخمیوں کو بہتر طبی سہولت کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





