دل کی بیماری کے مریضوں کے لیے خوشخبری

سڈنی: کینیڈا اور آسٹریلیا کے مشترکہ تحقیقاتی اداروں کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ فش آئل سپلیمنٹس لینے سے دل اور قلبی امراض کے خطرات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، خاص طور پر وہ مریض جو گردوں کی ناکامی پر ڈائلائسز کروا رہے ہیں۔

تحقیق کے نتائج نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن میں شائع ہوئے، جس کے مطابق فش آئل سپلیمنٹس استعمال کرنے والے مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج، اور قلبی وجوہات سے اموات کے واقعات دیگر مریضوں کے مقابلے میں کم دیکھے گئے۔

فش آئل سپلیمنٹس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز دل کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی واضح ہوئی کہ یہ سپلیمنٹس نہ صرف موجودہ دل کی بیماری کے خطرات کم کرنے میں مؤثر ہیں بلکہ مریضوں کی مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ نتائج عام صحت مند افراد پر لاگو نہیں کیے جا سکتے۔ ہر شخص کو سپلیمنٹس استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13اضافہ

دل کی بیماریوں کے ماہرین کے مطابق یہ تحقیق دل کی بیماریوں کے علاج اور روک تھام کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کے نتائج مستقبل میں دل کی بیماریوں کے علاج میں نئے معیارات قائم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ مخصوص مریضوں کے لیے روزانہ فش آئل سپلیمنٹس دل کی حفاظت اور زندگی کی معیار میں بہتری کے لیے موثر اور محفوظ اضافہ ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ یہ معالج کی رہنمائی میں استعمال ہوں۔

Scroll to Top